ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ملپے کی ماہی گیر کشتی مہاراشٹرا میں ہوئی غرقاب۔   65لاکھ روپے کا نقصان  !

ملپے کی ماہی گیر کشتی مہاراشٹرا میں ہوئی غرقاب۔   65لاکھ روپے کا نقصان  !

Sat, 28 Nov 2020 12:23:36    S.O. News Service

اڈپی،28؍ نومبر( ایس او نیوز)  ملپے بندرگاہ سے تعلق رکھنے والی ایک ماہی گیر کشتی گوا مہاراشٹرا سرحد سے قریب سمندر میں غرقاب ہوگئی جس کی وجہ سے 65لاکھ روپے کا نقصان ہونے کی بات پتہ چلی ہے۔

موصولہ تفصیلات کے مطابق ’’متھرا‘‘ نامی کشتی پر موجود ساتوں مچھیروں کو بچالیا گیا ہے۔یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب  26نومبر کو یہ کشتی مچھلیوں کے شکار میں مصروف تھی تب کوئی نامعلوم چیز اچانک کشتی  کے پیندے سے ٹکراگئی۔ تہہ میں سوراخ ہوجانے سے سمندر کا پانی کشتی میں بھرنے لگااور کشتی ڈوبنے لگی تو قریب میں ہی      ’’مہور‘‘ نامی کشتی کے مچھیروں نے  ڈوبتی ہوئی کشتی پر سےلوگوں کو بچالیا۔ ساتھ ہی انہوں نے کشتی کو بھی کھینچ لانے کی کوشش کی مگر پانی بہت زیادہ بھرجانے سے  دیر رات کو   شکار کی گئی مچھلیوں،بڑی مقدار میں ڈیزل اور  مچھلیوں کے جال سمیت ’’متھرا‘‘کشتی  پانی میں ڈوب گئی۔


Share: